آئی فون 18 سیریز کی پہلی جھلک لیک، نئے کیمرہ اور رنگوں نے سب کو چونکا دیا

آئی فون 18 سیریز کی پہلی جھلک لیک، نئے کیمرہ اور رنگوں نے سب کو چونکا دیا

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی نئی فلیگ شپ سیریز آئی فون 18 کی تیاری میں مصروف ہےتاہم لانچ سے قبل ہی اس کے بارے میں اہم تفصیلات لیک ہو گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ آئی فون 18 سیریز کی آفیشل لانچ میں ابھی چند ماہ باقی ہیں لیکن مختلف ذرائع سے سامنے آنے والی معلومات نے ممکنہ فیچرز کا اندازہ پہلے ہی دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’اے آئی سیکھو 2026 ‘کا آغاز، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سکھانے کا بڑا قدم

کوریائی ویب سائٹ (ای ٹی این نیوز) کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں ایک جدید ’ویری ایبل اپرچر ریئر کیمرہ سسٹم‘شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس ٹیکنالوجی کی خاص بات یہ ہے کہ کیمرہ لینس روشنی کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرے گا، یعنی زیادہ روشنی میں لینس محدود ہو جائے گا اور کم روشنی میں زیادہ کھل جائے گا۔ اس سے تصاویر کے معیار میں واضح بہتری اور فوٹو گرافی میں زیادہ کنٹرول ملے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ میک ورلڈ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس بار آئی فون 18 پرو کا نمایاں رنگ ’ڈارک چیری‘ ہو سکتا ہے جو پچھلے ماڈل کے کاسمک اورنج کی جگہ لے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں نئی روح پھونکنے کی تیاری، آئندہ 3 برسوں میں ٹیکنالوجی کا انقلابی منصوبہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق ممکنہ رنگوں میں ہلکا نیلا، گہرا سرمئی اور سلور شامل ہیں جبکہ ایک بڑی تبدیلی یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ایپل سیاہ رنگ کو اس بار ختم کر دے۔

تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی تک نہ تو ان لیکس کی تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی لانچ کی باضابطہ تاریخ سامنے آئی ہے جس کے باعث صارفین میں تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *