پاکستان کی بڑی کامیابی،سپارکو کا تیار کردہ سیٹلائٹ خلا میں لانچ کردیا گیا

پاکستان کی بڑی کامیابی،سپارکو کا تیار کردہ سیٹلائٹ خلا میں لانچ کردیا گیا

پاکستان نے خلائی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سپارکو (SPARCO) کے تیار کردہ جدید الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-3 کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا۔

یہ سیٹلائٹ چین کے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی سے لانچ کیا گیا جسے پاکستان کے خلائی پروگرام میں خود انحصاری، تکنیکی ترقی اور قومی استعداد کے فروغ کی جانب ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق EO-3 سیٹلائٹ جدید امیجنگ اور ارتھ آبزرویشن صلاحیتوں سے لیس ہے جو پاکستان کو شہری منصوبہ بندی، قدرتی آفات سے بروقت نمٹنے، زرعی نگرانی، غذائی تحفظ، ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کے مؤثر انتظام میں اہم معاونت فراہم کرے گا۔ اس سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والا جدید ڈیٹا مختلف قومی اداروں کو ترقیاتی منصوبہ بندی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے جائزے اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کے لیے مؤثر بنیاد فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران مذاکرات، ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ نے بڑا اعلان کر دیا

ای او تھری ایک مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد رکھے گا جو پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی قومی سلامتی اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اس کامیابی کو پاکستان کے خلائی پروگرام میں تکنیکی خود کفالت کی جانب ایک مضبوط قدم تصور کیا جا رہا ہے جو مستقبل میں مزید جدید سیٹلائٹ مشنز کی راہ ہموار کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے EO-3 کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے سپارکو کے سائنسدانوں انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کی پیشہ ورانہ مہارت، انتھک محنت اور لگن کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

editor

Related Articles