ماہانہ 3,600 روپے میں الیکٹرک بائیک حاصل کریں

ماہانہ 3,600  روپے میں الیکٹرک  بائیک حاصل کریں

حکومتِ پنجاب نے اساتذہ کو سفری سہولتوں میں بہتری اور اخراجات میں کمی کے لیے “ای بائیک اسکیم” متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اساتذہ ماہانہ صرف 3,600 روپے کی قسط میں الیکٹرک بائیک حاصل کر سکیں گے۔

اس اسکیم کا مقصد صوبہ بھر کے اساتذہ کو سستی، موثر اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔ حکومت پنجاب نے اس اقدام کے تحت 2 لاکھ سے 2.5 لاکھ روپے تک کی قیمت والے ای بائیک پر 30 سے 40 فیصد سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سبسڈی کے بعد اساتذہ کو بقیہ رقم 2 سے 3 سال کی آسان اقساط میں ادا کرنی ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق اس اسکیم کے تحت اساتذہ کو ماہانہ 3,600 روپے سے 4,200 روپے کی قسط ادا کرنی ہوگی، جو کہ ان کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: مذہب ، ثقافت، زبان سب پاکستان جیسی پھربھارت کشمیر پر قابض کیوں ؟ آسٹریلوی سیاح نے بڑا سوال اٹھا دیا

درخواست کا طریقہ کار:

پنجاب حکومت کی جانب سے سی ایم پنجاب ای بائیک ٹیچر اسکیم کے لیے جلد آن لائن درخواستوں کا آغاز کیا جائے گا۔ اساتذہ پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کر سکیں گے۔

امیدواروں کو اپنی شناختی کارڈ (CNIC)، سروس سرٹیفکیٹ، درست ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ سائز تصویر فراہم کرنا ہوگی۔ درخواست مکمل ہونے پر ویریفیکیشن سلپ ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی، اور اہل امیدواروں کو ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ اسکیم اساتذہ کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہو گی، جس سے نہ صرف ان کے سفر کے اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ وہ ایک ماحولیاتی طور پر دوستانہ اور جدید ٹرانسپورٹ کے ذریعے اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل بغیر انڈیکیٹرز چلانے والوں کیلئے بری خبر

Related Articles