ایران کے حملے خطرناک اشتعال انگیزی ،جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، یو اے ای

ایران کے حملے خطرناک اشتعال انگیزی ،جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، یو اے ای

متحدہ عرب امارات نے ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتے ہیں۔ ایران کے میزائل اور ڈرونز حملے خطرناک اشتعال انگیزی ، شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں 

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اپنی خودمختاری اور سلامتی کو متاثر کرنے والی کسی بھی شرانگیزی کا بھرپور جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔ ایرانی حملے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ یہ بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے منشور کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے داگے گئے 15 میزائل اور ڈرون کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا جب کہ ایک ڈرون سمندر میں گر گیا۔البتہ دو ڈرونز متحدہ عرب امارات کے صنعتی علاقے فجیرہ میں آئل تنصیب پر گرے جس سے زور دار دھماکا ہوا اور شدید آگ بھڑک اُٹھی جس میں 3 غیرملکی زخمی بھی ہوگئے جن کا تعلق بھارت سے ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران کی طرف سے یو اے ای پر 4 کروز میزائل فائر کئے گئے،اماراتی وزارت دفاع

ایران نے متحدہ عرب امارات کے اس بیان پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے تاہم ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے نے ایک سینیئر اہلکار کا بیان جاری کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کا متحدہ عرب امارات پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور نہ ہے تاہم بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ایرانی خبر رساں ادارے نے یہ بیان دینے والے ایران کے سینیئر اہلکار کا نام بھی ظاہر نہیں کیا۔

editor

Related Articles