ایران کو ایسے مسائل کا سامنے کرنا پڑے گا جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا ،ٹرمپ

ایران کو ایسے مسائل کا سامنے کرنا پڑے گا جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا ،ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں ایران کے ساتھ جنگ کی حمایت نہیں کرتا ، مجھے جنگیں پسند نہیں ، ایرن کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دینگے ، ہم نے ایران کی فوجی طاقت کو تبا ہ کر دیا ۔

وائٹ ہائوس میں اسمال سمٹ بزنس سمٹ سے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے پاس کوئی بحریہ ، فضائیہ اور ریڈار نہیں ، ایران کے 159 جہاز سمندر میں غرق کر دئیے ، ایران کو ایسے مسائل کا سامنے کرنا پڑے گا جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے ، توقع ہے ایران جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں نیچے آئیں گی ، ہم بہت اچھا کام کر رہے ہیں

 یہ بھی پڑھیں :ایران نے امریکی جہازوں پر حملہ کیا تو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

  اس سے قبل امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ آبنائے ہرمز میں نہ صرف امریکا بلکہ دیگر غیر متعلقہ ممالک کو بھی نشانہ بنا رہا ہے جس سے عالمی تجارت اور جہاز رانی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

ٹرمپ نے ایک حالیہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جنوبی کوریا کے ایک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی ان کے مطابق یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ خطے میں کشیدگی اب صرف علاقائی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے ایران کی سات چھوٹی کشتیوں کو تباہ کر دیا تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ براڈ کاپر کے مطابق چھ کشتیوں کو نشانہ بنایا گی جس سے بیانات میں تضاد بھی سامنے آیا ہے۔

ٹرمپ نے موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی عسکری صلاحیت محدود ہو چکی ہے، لیکن اس کے باوجود خطہ بدستور نہایت حساس اور خطرناک ہے، جبکہ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جنوبی کوریا کے جہاز کے علاوہ کسی اور تجارتی جہاز کو فی الحال نقصان نہیں پہنچا۔

editor

Related Articles