برازیل کی قومی فٹبال ٹیم کی تاریخی 10دس جرسی ایک بار پھر عالمی فٹبال حلقوں میں توجہ کا مرکز بن گئی

برازیل کی قومی فٹبال ٹیم کی تاریخی 10دس جرسی ایک بار پھر عالمی فٹبال حلقوں میں توجہ کا مرکز بن گئی

برازیل کی قومی فٹبال ٹیم کی تاریخی 10دس جرسی ایک بار پھر عالمی فٹبال حلقوں میں توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور اس بار بحث اس بات پر ہو رہی ہے کہ نیمار کے بعد اس مشہور اور باوقار نمبر کا اصل حق دار کون ہوگا۔

برازیل فٹبال ٹیم کی نمبر10 جرسی کو دنیا بھر میں فٹبال کی تاریخ کی سب سے اہم اور باوقار شرٹس میں شمار کیا جاتا ہے یہ صرف ایک نمبر نہیں بلکہ برازیلی فٹبال کی شناخت، تخلیقی کھیل اور شاندار ورثے کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

اس جرسی کو ماضی میں فٹبال کے عظیم لیجنڈز نے پہن کر اسے امر کر دیا، جن میں پیلی، رونالڈینو، ریوالڈو اور کاکا شامل ہیں ان تمام کھلاڑیوں نے اپنی شاندار مہارت، گول اسکورنگ صلاحیت اور کھیل کے منفرد انداز کی وجہ سے اس نمبر کو ایک افسانوی حیثیت دی،اب موجودہ دور میں بحث اس بات پر مرکوز ہے کہ کیا ونیسیئس جونیئر اس عظیم ورثے کو آگے بڑھانے کے لیے صحیح انتخاب ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی حالیہ شاندار کارکردگی، رفتار، ڈرِبلنگ مہارت اور اہم میچوں میں اثر انداز ہونے کی صلاحیت نے انہیں اس نمبر کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، سعودی النصر نے جذباتی ویڈیو شیئر کردی

شائقین فٹبال کے درمیان اس بات پر بھی گفتگو جاری ہے کہ برازیل کی قومی ٹیم کی نئی نسل کی قیادت کون کرے گا، کئی ماہرین ونیسیئس جونیئر کو ٹیم کا مستقبل اور نئے دور کا مرکزی کھلاڑی قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ حلقوں کے مطابق نمبر دس کی ذمہ داری ایک ایسے کھلاڑی کو ملنی چاہیے جو نہ صرف بہترین کارکردگی دکھائے بلکہ ٹیم کو مشکل حالات میں سنبھالنے کی مکمل صلاحیت بھی رکھتا ہو۔

نیمار کے بعد برازیل کی ٹیم ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے اور اس دور میں نمبر دس کی جرسی کا انتخاب صرف ایک رسمی فیصلہ نہیں بلکہ ایک علامتی اور تاریخی اہمیت کا حامل معاملہ سمجھا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ بحث صرف برازیل تک محدود نہیں رہی بلکہ عالمی فٹبال شائقین بھی اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

برازیل فٹبال میں نمبر دس ہمیشہ سے تخلیق، مہارت اور جادوئی کھیل کی علامت رہا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اس کے اگلے حقدار کا انتخاب مستقبل کی سمت طے کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

editor

Related Articles