معرکہ حق کو ایک سال مکمل ،فیصل آباد میں تقریب،رانا ثناء اللہ کی خصوصی شرکت، افواجِ پاکستان کو خرا ج تحسین

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ،فیصل آباد میں تقریب،رانا ثناء اللہ کی خصوصی شرکت، افواجِ پاکستان کو خرا ج تحسین

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام بوہڑانوالی گراؤنڈ میں ایک عظیم الشان اور پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا،آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق معرکہ حق کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مشیر وزیراعظم پاکستان سینیٹر رانا ثناء اللہ نے خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر، ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انور علی، اسسٹنٹ کمشنرز عادل عمر اور اورنگزیب سلیم، ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگی رہنما راجہ دانیال احمد، جعفر علی ہوچہ، شیخ اعجاز احمد، عمر اسرار اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران قومی ترانہ، ملی نغمے اور خصوصی پروگرام پیش کیے گئے جبکہ شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا،معروف گلوکار عارف لوہار نے ملی نغمے پیش کرکے حاضرین کے جوش و جذبے کو مزید بڑھا دیا، شرکاء نے معرکۂ حق میں پاک فوج کی خدمات کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق اللہ تعالیٰ کے بے شمارانعامات اوراحسانات پر اُس کے حضور سجدۂ شکر بجا لانے کا دن ہے،شہباز شریف

سینیٹر رانا ثناء اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا،انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان نے مسلم اُمہ میں ایک مضبوط اور باوقار ریاست کے طور پر اپنی شناخت مزید مستحکم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے اپنی بہادر افواج اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہو کر یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر ملک ہے، رانا ثناء اللہ نے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو قوم کا فخر قرار دیتے ہوئے ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں اور دشمن کے تمام منصوبے ناکام بنائے جا رہے ہیں[وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور حکومتی ٹیم کی بہترین حکمت عملی اور سفارت کاری کے باعث پاکستان کا عالمی تشخص مزید مضبوط ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک سال قبل پوری قوم نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے دشمن کو شکست دے کر تاریخ رقم کی،انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے قوم کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے دفاعِ وطن کا حق ادا کیا اور سیاسی قیادت، افواجِ پاکستان اور عوام کے اتحاد نے دشمن کے تمام عزائم ناکام بنا دیے۔

یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق کی فتح کا جشن: فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان کی قوم اور افواج کے افسران و جوانوں کو مبارکباد

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عسکری حکمت عملی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے جبکہ سفارتی میدان میں بھی پاکستان نے اپنا مؤقف مؤثر انداز میں منوایا ہے۔ انہوں نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے وقار کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مختلف تقریبات کے ذریعے کامیابی کا جشن عوامی سطح پر بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔ شہر بھر میں ریلیاں اور پروگرامز جاری ہیں جن میں سیاسی شخصیات، علماء کرام، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں،اختتامی خطاب میں ندیم ناصر نے کہا کہ باوقار قومیں اپنے قومی اداروں کی کامیابیوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتی ہیں اور آج کی یہ تقریب اسی قومی جذبے کی عکاس ہے۔

editor

Related Articles