بھارت نے میرا ساتھ نہیں دیا، ایرانی اداکارہ مندانا کریمی کا ملک چھوڑنے کا اعلان

بھارت نے میرا ساتھ نہیں دیا، ایرانی اداکارہ مندانا کریمی کا ملک چھوڑنے کا اعلان

بھارتی ٹیلی وژن شو بگ باس 9 سے شہرت حاصل کرنے والی ایرانی نژاد اداکارہ منداناکریمی  نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط جنگ کے بعد بھارت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

انسٹاگرام پر جاری اپنے جذباتی بیان میں مندانا کریمی نے کہا کہ ان کا بیگ تیار ہے اور وہ ایران واپس جانے کی تیاری کررہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال نے انہیں ذہنی طور پر شدید متاثر کیا ہے اور وہ خود کو تنہا محسوس کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی شوبز اور اسپورٹس شخصیات کیلئے بڑا اعزاز

مندانا کریمی نے انکشاف کیا کہ ممبئی میں احتجاج میں شرکت کے بعد ان کے کئی دوستوں نے ان سے رابطے ختم کرلیے۔ اداکارہ کے مطابق انہیں محسوس ہوتا ہے کہ بھارت نے انہیں مایوس کیا اور مشکل وقت میں ان کا ساتھ نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت چھوڑنے کا فیصلہ ان کیلئے بالکل آسان نہیں کیونکہ انہوں نے یہاں برسوں کام کیا، شہرت حاصل کی اور اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ گزارا، تاہم ایران سے متعلق حالیہ صورتحال پر دوستوں اور قریبی لوگوں کے رویے نے انہیں دلبرداشتہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں :فلسطینی جدوجہد پر مبنی دستاویزی فلم نے آسکر جیت لیا

اداکارہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے جہاں کچھ صارفین ان کی حمایت کررہے ہیں جبکہ بعض افراد ان کے مؤقف پر تنقید بھی کررہے ہیں۔یاد رہے کہ مندانا کریمی نے بھارتی ریئلٹی شو ’’بگ باس 9‘‘کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے متعدد بھارتی فلموں اور شوبز منصوبوں میں بھی کام کیا۔

editor

Related Articles