پاکستانی شوبز اور اسپورٹس شخصیات کیلئے بڑا اعزاز

پاکستانی شوبز اور اسپورٹس شخصیات کیلئے بڑا اعزاز

اسلام آباد میں آج صدارتی ایوارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں صدرِ پاکستان نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعلیٰ سول اعزازات سے نوازا۔

اداکار زاہد احمد کو ڈرامہ ’’عشق زہے نصیب‘‘ سمیت شاندار اداکاری پر تمغۂ حسنِ کارکردگی دیا گیا۔ اداکارہ فضیلہ قاضی کو بھی فن کے میدان میں خدمات کے اعتراف میں صدارتی اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :تریشا کی پوسٹ نے وجے کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد نئی بحث چھیڑ دی

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں فن، ادب، سائنس، کھیل اور عوامی خدمت سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو اعزازات دیے گئے۔

editor

Related Articles