عالمی اور مقامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں اور صرافہ بازاروں میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 53 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 660 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں جہاں فی تولہ سونا 5300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4544 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 18 ہزار 691 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز خطرے میں؟ عرب ممالک نے متبادل راستہ ڈھونڈ لیا، سامان گوادر پورٹ منتقل ہونا شروع
گزشتہ کاروباری روز یعنی ہفتے کو بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی جب فی تولہ سونا 400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے پر آگیا تھا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور فی تولہ چاندی 8513 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری سے نکلنا سونے کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجوہات ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

