بیرونِ ملک جانیوالے کن افراد کیلئے ای پروٹیکٹر سرٹیفکیٹ لازمی ہے؟ سرکاری وضاحت آگئی

بیرونِ ملک جانیوالے کن افراد کیلئے ای پروٹیکٹر سرٹیفکیٹ لازمی ہے؟ سرکاری وضاحت آگئی

سوشل میڈیا پر آن لائن پروٹیکٹر (ای-پروٹیکٹر) سرٹیفکیٹ کے بارے میں جعلسازوں کی جانب سے غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی ہیں جن کی درست وضاحت عوامی آگاہی کے لیے انتہائی اہم ہے اس حوالے سے سرکاری وضاحت آگئی ۔

سرکاری حکام کے مطابق اس معاملے میں پھیلنے والی افواہیں حقائق سے مطابقت نہیں رکھتیں ، بیرون ملک روزگار کیلئے آن لائن پروٹیکٹر کو کوئی لازمی شرط قرار نہیں دیا گیا بلکہ یہ صرف ایک سہولت ہے جس کا مقصد شہریوں کو گھر بیٹھے اپنا پروٹیکٹر کا عمل مکمل کرنے میں آسانی فراہم کرنا اور غیر ضروری مشکلات سے بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

صارفین آن لائن سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں انہیں ای میل کے ذریعے ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے ، یہ دستاویز صرف ان صارفین کیلئے ہوتی ہے جو ای-پروٹیکٹر کے ذریعے درخواست مکمل کرتے ہیں۔

یہ سرٹیفکیٹ بنیادی طور پر اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ پروٹیکٹر کا عمل آن لائن مکمل کیا گیا ہے چونکہ ایسے افراد کے پاسپورٹ پر باقاعدہ مہر یا اسٹیکر موجود نہیں ہوتا اس لیے یہ دستاویز ایئرپورٹ پر بطور ثبوت دکھائی جاتی ہے۔

اس کے برعکس جو شہری براہِ راست پروٹیکٹر آفس جا کر کارروائی مکمل کرتے ہیں ان کے پاسپورٹ پر باقاعدہ اسٹیکر یا مہر ثبت کر دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری ، پاکستان کی پوزیشن کیا ہے؟

ایئرپورٹ پر اسی مہر کو ہی اصل تصدیق کے طور پر چیک کیا جاتا ہے اس لیے ان افراد کو آن لائن سرٹیفکیٹ کی کسی صورت ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

عوام کو چاہیے کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ہدایات اور تصدیق شدہ طریقہ کار کو ہی فالو کریں۔

 

editor

Related Articles