تمنا بھاٹیا نے کامیابی کا اصل راز بتا دیا

تمنا بھاٹیا نے کامیابی کا اصل راز بتا دیا

بھارت کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک دولت کا مطلب صرف پیسہ جمع کرنا نہیں بلکہ اپنی شناخت بنانا، کامیابی حاصل کرنا اور معاشرے پر مثبت اثر چھوڑنا ہے۔

امریکی جریدے فوربز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں تمنا بھاٹیا نے اپنی کامیابی، کاروباری منصوبوں اور دولت سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ انسان دنیا کی کوئی بھی دولت اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتا، اسی لیے وہ دولت بنانے کے سفر سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ ان کے مطابق اصل خوشی اپنی محنت سے کچھ منفرد اور دیرپا تخلیق کرنے میں ہے، نہ کہ صرف دولت اکٹھی کرنے میں۔

یہ بھی پڑھیں : ہانیہ عامر اور عاصم اظہر سے متعلق ماہرِ علمِ نجوم کی نئی پیشگوئی

تمنا بھاٹیا کا کہنا تھا کہ ایک وقت کے بعد پیسہ انسان کو مزید اطمینان نہیں دے سکتا، اس لیے ان کی خواہش ہے کہ وہ ایسا کام کریں جسے لوگ برسوں تک یاد رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی انہوں نے کسی بڑے مقصد کو سامنے رکھ کر کام کیا، مالی کامیابی خود بخود اس کا حصہ بن گئی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے فن اور کاروبار کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنا اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ ان کے بقول دوسروں کی مدد کرنا کسی ایک دن یا موقع تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ کامیابی کے سفر کے ساتھ مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فلم کی شوٹنگ مہنگی پڑ گئی،بھنسالی سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیا اب تک تقریباً 90 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جبکہ ان کی مجموعی دولت ایک ارب بھارتی روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

رواں سال انہوں نے اپنا جیولری برانڈ ’’تمنا فائن جیولری‘‘ بھی متعارف کرایا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کی اولین ترجیح صرف دولت کمانا نہیں بلکہ اپنے کام اور کاروبار کو وسعت دینا اور ایسے کام کرنا ہے جن کی وجہ سے انہیں ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے۔

editor

Related Articles