معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل، بولٹن میں شاندار تقریب،پاک فوج کو خراج تحسین

معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل، بولٹن میں شاندار تقریب،پاک فوج کو خراج تحسین

معرکۂ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر برطانیہ کے شہر بولٹن میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہداء اور افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں قونصل جنرل مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل، رکنِ پارلیمنٹ افضل خان، چئیرمین او پی ایف سید قمر رضا سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

 یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق کی پہلی سالگرہ، سنٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں کتاب ” معرکہ حق “ کی تقریب رونمائی

مقررین نے اپنے خطابات میں معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان کی جرآت اور جنگی حکمت عملی پر انہیں زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا. انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق پاکستانی قوم کے حوصلے، عزم اور حب الوطنی کی روشن مثال ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تقریب کے دوران ملی نغمے، خصوصی ویڈیو پریزنٹیشنز اور دعائیہ کلمات بھی پیش کیے گئے، جبکہ شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔ حاضرین نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو زبردست انداز میں سراہا۔

 یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق میں فتح کی پہلی سالگرہ، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس کی یادگارِ شہدا پر حاضری

تقریب کے اختتام پر یومِ معرکۂ حق کی مناسبت سے خصوصی کیک بھی کاٹا گیا، جبکہ شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا کر اپنی قومی یکجہتی کا اظہار کیا

editor

Related Articles