راجب بٹ پھر خبروں میں، اس بار لائیو پروگرام میں کیا کر بیٹھے

راجب بٹ پھر خبروں میں، اس بار لائیو پروگرام میں کیا کر بیٹھے

پاکستانی سوشل میڈیا شخصیت رجب بٹ ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

ایک تقریب میں پروموشن کے لیے اسٹیج پر موجود راجب بٹ سے خاتون میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ انہیں اکثر کھیلوں کی تقریبات میں دیکھتی ہیں۔ اس پر رجب بٹ نے جواب دیا، ’کیا آپ مجھے کلب میں دیکھنا چاہتی ہیں؟‘

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی کیوں مانگی؟ وجہ سامنے آگئی

رجب بٹ کے اس جواب پر خاتون میزبان نے فوراً انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بار پھر نامناسب بات کردی ہے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے رجب بٹ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بعض صارفین نے ان کے انداز گفتگو پر سوال اٹھائے، جبکہ کچھ نے کہا کہ عوامی مقامات پر گفتگو کرتے ہوئے الفاظ کا انتخاب ضروری ہے۔

editor

Related Articles