سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں پولیس اسٹیشن فتح خیل پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا

سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں پولیس اسٹیشن فتح خیل پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بنوں کے علاقے فتح خیل میں پولیس اسٹیشن پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا۔

خوارج نے بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے ٹارگٹ تک پہنچنے سے پہلے ہی فائرنگ کر کے گاڑی کو اُڑا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گاڑی کے ٹکرانے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکے کے نتیجے میں قریب کے سول گھروں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے، اور کئی گھروں کی چھتیں گرنے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور خارجیوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت سے بڑی تباہی سے بچا جا سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام پر بڑا فیصلہ، اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ختم، ڈی ایم سیکیورٹی ماڈل میں تبدیلی

Related Articles