سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ سیزن 1448 ہجری کی تاریخیں مقرر کردی ہیں جس کے بعد عمرہ زائرین 15 ذوالحجہ 1448 ہجری سے مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے۔
سعودی وزارت نے کہا ہے کہ عید کے بعد ویزوں کا اجراء 31 مئی 2026 سے شروع ہوگا۔
سعودی وزارت کے مطابق نسک ایپ کے ذریعے اجازت نامے حاصل کیے جائیں گے جو یکم جون 2026ء سے دستیاب ہونگے ، ویزوں کی آخری تاریخ یکم شوال 1448 ہجری (9 مارچ 2027ء) ہے جبکہ زائرین کے داخلے کی آخری تاریخ 15 شوال 1448 ہجری (23 مارچ 2027ء) مقرر کی گئی ہے۔
سعودی عرب سے زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ 30 شوال 1448 ہجری (7 اپریل 2027ء) مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ مملکت میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہو گی جب کہ یکم ذوالحجہ 18 مئی اور وقوف عرفہ 26 مئی کو ادا کیا جائے گا۔
مکہ مکرمہ میں ہزاروں پاکستانی عازمین عبادات اور حج کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ مدینہ منورہ سے بھی پاکستانی عازمین کی مکہ مکرمہ منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔