کن شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی نئی رپورٹ جاری

کن شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی نئی رپورٹ جاری

گرمی شدت بڑھنے کے بعد ایک بار پھر موسم نے انگڑائی لی ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی سامنے آئی ہے جس کے پیش نظر  محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق اٹک، میانوالی اور راولپنڈی میں بھی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈ کیس میں اہم پیش رفت، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم آگیا

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، کوہستان، سوات، باجوڑ، کالام، چترال اور دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح کوہاٹ، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، پاڑہ چنار اور کرم میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

editor

Related Articles