پاکستان کیلئے اچھی خبر، خام تیل کی قیمتوں میں کمی

پاکستان کیلئے اچھی خبر، خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان مسلسل برقرار ہے جس کے باعث توانائی کی عالمی مارکیٹ میں نرمی دیکھی جا رہی ہے۔ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت کم ہو کر 98.92 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی برینٹ کروڈ 105.65 ڈالر فی بیرل تک آگئی ہے۔

 تیل کی قیمتوں میں اس کمی کے اثرات براہِ راست درآمدی ممالک جن میں  پاکستان بھی شامل ہے کی معیشت پر پڑ سکتے ہیں۔ پاکستان چونکہ اپنی توانائی کی بڑی ضروریات درآمدی تیل سے پوری کرتا ہے اس لیے عالمی قیمتوں میں کمی سے درآمدی بل میں کمی اور مالی دباؤ میں نرمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 اگر تیل کی قیمتیں اسی کم ہوتی ہیں تو اس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی دباؤ کم ہوگا جس کا فائدہ براہِ راست عوام کو مہنگائی میں کمی کی صورت میں مل سکتا ہے۔ اسی طرح ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت میں کمی سے صنعتی سرگرمیوں کو بھی جزوی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کو سستی بجلی دینے کا منصوبہ،حکومت کا بڑا اقدام

دوسری جانب توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ عالمی مارکیٹ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں کسی بھی کشیدگی کی صورت میں قیمتیں دوبارہ تیزی سے بڑھ سکتی ہیں۔

مجموعی طور پر موجودہ رجحان پاکستان کے لیے قلیل مدت میں ریلیف کا باعث بن سکتا ہے تاہم اس کے مستقل اثرات عالمی سیاسی اور معاشی صورتحال سے جڑے رہیں گے۔

editor

Related Articles