زیادہ خوشی کے لیے صرف 3 قریبی دوست کافی تحقیق میں انکشاف

زیادہ خوشی کے لیے صرف 3 قریبی دوست کافی تحقیق میں انکشاف

ماہرینِ نفسیات کے مطابق انسان کی زیادہ سے زیادہ خوشی کے لیے دوستوں کی بڑی تعداد ضروری نہیں ہوتی۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف تین قریبی اور قابلِ اعتماد دوست بھی ایک خوش اور ذہنی طور پر مضبوط زندگی کے لیے کافی ہو سکتے ہیں۔

یہ وہ دوست ہوتے ہیں جن کے ساتھ تعلق میں دکھاوا نہیں ہوتا، اعتماد ہوتا ہے اور مشکل وقت میں وہ واقعی ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ ایسے رشتے انسان کو جذباتی سہارا دیتے ہیں اور تنہائی کے احساس کو کم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سگریٹ کی دنیا بھر کی حیران کن کھپت ایک ملک میں

ہارورڈ اسٹڈی آف ایڈلٹ ڈویلپمنٹ سمیت کئی طویل مدتی تحقیقات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ خوشی کا سب سے بڑا راز دولت یا شہرت نہیں بلکہ گہرے اور مستحکم انسانی تعلقات ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سینکڑوں سطحی رابطوں کے بجائے چند مضبوط رشتے انسان کی ذہنی صحت، سکون اور خوشی میں زیادہ مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔یہ سوچنے کی بات ہے کہ ہم اپنی زندگی میں کتنے لوگ جوڑ رہے ہیں، اور کتنے ایسے ہیں جن پر ہم واقعی اعتماد کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles