گلگت بلتستان میں 5جی ٹرائلز کی منظوری، ڈیجیٹل ترقی کی جانب اہم قدم

گلگت بلتستان میں 5جی ٹرائلز کی منظوری، ڈیجیٹل ترقی کی جانب اہم قدم

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں ٹیلی کام کمپنیوں کو 5G ٹرائلز کی اجازت دینے کے لیے پالیسی ڈائریکٹیوز کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ یہ اقدام خطے میں ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ ڈائریکٹیوز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی جانب سے گلگت بلتستان کونسل کے لیے تیار کیے گئے تھے اور انہیں گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے تحت متعلقہ شقوں کے مطابق منظور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیٹا چوری کا ڈر ختم، میٹا نے دنیا کی محفوظ ترین چیٹ ٹیکنالوجی متعارف کروا دی

اس منظوری کا اعلان وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور اور چیئرمین گلگت بلتستان کونسل امیر مقام نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ ملے گا بلکہ خطے میں رابطوں کے نظام میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

ان کے مطابق 5G ٹیکنالوجی کے آغاز سے سیاحت کو فروغ ملے گا، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور دور دراز علاقوں میں مواصلاتی سہولیات بہتر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات اور پیداوار میں بڑا اضافہ ریکارڈ

حکام کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت میں گلگت بلتستان کے نگران وزیر برائے اطلاعات و آئی ٹی غلام عباس نے بھی اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا۔

یہ منظوری مستقبل میں 5G اسپیکٹرم نیلامی کی راہ بھی ہموار کرے گی، جس کے بعد ٹیلی کام کمپنیاں گلگت بلتستان میں اگلی نسل کی انٹرنیٹ سروسز فراہم کر سکیں گی۔

editor

Related Articles