پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات اور پیداوار میں بڑا اضافہ ریکارڈ

پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات اور پیداوار میں بڑا اضافہ ریکارڈ

پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 10 ماہ کے دوران درآمدات ایک ارب 62 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک موبائل فون درآمدات میں 29 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں درآمدات کا حجم ایک ارب 25 کروڑ ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیٹا چوری کا ڈر ختم، میٹا نے دنیا کی محفوظ ترین چیٹ ٹیکنالوجی متعارف کروا دی

صرف اپریل میں موبائل فون درآمدات 176 ملین ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہیں، جبکہ سالانہ بنیاد پر یہ اضافہ 41 فیصد تک پہنچ گیا۔روپے کی قدر میں دیکھا جائے تو مجموعی درآمدات 455 ارب روپے تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 349 ارب روپے تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :اسپیس ایکس کا ڈیٹا سینٹرز کے لیے اربوں ڈالر کی توانائی سرمایہ کاری کا انکشاف

میڈیارپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک میں مقامی سطح پر موبائل فون کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ میں بھی تیزی آئی ہے۔ مارچ 2026 میں 27 لاکھ سے زائد موبائل فون تیار یا اسمبل کیے گئے۔

2026 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی پیداوار 73 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

editor

Related Articles