حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی۔
-حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 6،6 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد پیٹرول 403 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 402 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے
یہ بھی پڑھیں :پٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی یا کم ہونگی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،وزارتِ پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
یاد رہے کہ 15 مئی کو حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کا نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن نے جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،پیٹرول وڈیزل کےبعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی


