مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،پیٹرول وڈیزل کےبعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،پیٹرول وڈیزل کےبعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد حکومت نے عوام کو ایک اور ریلیف دیتے ہوئے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 7 روپے 23 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 311 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 318 روپے 96 پیسے تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کی گئی تھی جس کے بعد اب مسلسل دوسری بار عوام کو ریلیف ملا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے حال ہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی چوروں نے سب کو حیران کر دیا، جدید طریقہ سامنے آگیا

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول 5 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر پر آ گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

توانائی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں، جس سے آنے والے دنوں میں عوام کو مزید ریلیف ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles