نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی شہریوں کے لیے اہم ہدایت جاری

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی شہریوں کے لیے اہم  ہدایت جاری

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 کی سروس جزوی طور پر تکنیکی خرابی کے باعث متاثر ہو گئی ہے، جس کے بعد شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل رابطہ نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث ہیلپ لائن 130 پر آنے والی کالز میں عارضی طور پر مشکلات پیش آ رہی ہیں، اس صورتحال کے پیش نظر مختلف موٹروے سیکٹرز کے متبادل ہنگامی رابطہ نمبرز فعال کر دیے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری کسی بھی حادثے، خرابی یا ہنگامی صورتحال میں اپنے متعلقہ موٹروے سیکٹر کے جاری کردہ نمبرز پر براہِ راست رابطہ کریں، اس کے علاوہ مزید رہنمائی اور شکایات کے لیے سرکاری سوشل میڈیا ہینڈل @NHMPofficial بھی دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں :موٹروے پولیس عید پر زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف ان ایکشن،بھاری جرمانے

حکام نے واضح کیا ہے کہ سروس کی بحالی کے لیے تکنیکی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں اور جلد ہی ہیلپ لائن 130 کو مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا، اس دوران متبادل نظام کے ذریعے امدادی خدمات کا تسلسل برقرار رکھا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سفر کے دوران ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں، خصوصاً لین ڈسپلن کا خیال رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں قریبی موٹروے پولیس یونٹ سے فوری رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ملک کی قومی شاہراہوں، موٹرویز اور ایکسپریس ویز پر ٹریفک کی نگرانی، مسافروں کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام کی ذمہ دار وفاقی ادارہ ہے، جس کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں واقع ہے۔

editor

Related Articles