یورپی ممالک جانے کے خواہشمندوں کے لیے اہم خبر

یورپی ممالک جانے کے خواہشمندوں کے لیے اہم خبر

یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم اور توجہ طلب پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے بعد ہجرت اور پناہ کے نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ تبدیلیاں نہ صرف سفری اور قانونی عمل کو متاثر کریں گی بلکہ مستقبل میں یورپ جانے کے طریقہ کار کو بھی مزید سخت اور منظم بنا سکتی ہیں۔نئے فیصلے ان افراد کے لیے خاص طور پر اہم ہیں جو روزگار، تعلیم یا پناہ کی غرض سے یورپی ممالک کا رخ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق یورپی ممالک میں جون 2026 سے ایک نیا پناہ گزین اور ہجرت کا معاہدہ نافذ العمل ہو رہا ہے جس کا بنیادی مقصد پورے نظام کو زیادہ تیز، مؤثر اور منظم بنانا ہے۔ اس نئے فریم ورک کے تحت سرحدوں پر داخلے کی جانچ پڑتال کو پہلے سے زیادہ سخت اور جامع بنایا جائے گا تاکہ ہر آنے والے فرد کی مکمل سیکیورٹی اور قانونی حیثیت کی تصدیق کی جا سکے۔

 یہ بھی پڑھیں :یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد خبردار ، ہوشیار، بڑی خبر سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق اس نئے نظام میں پناہ کی درخواستوں کے فیصلوں کو تیز تر بنانے کی پالیسی بھی شامل ہے تاکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کی شناخت اور ان کے کیسز کا فیصلہ جلد ممکن ہو سکے۔ اس اقدام کا مقصد طویل عرصے تک زیر التوا رہنے والے کیسز کو کم کرنا اور امیگریشن کے عمل کو زیادہ شفاف بنانا بتایا جا رہا ہے۔

نئے معاہدے کے تحت غیر یورپی یونین ممالک سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد جو غیر قانونی طور پر یورپ میں مقیم ہوں گے ان کی واپسی کے عمل کو بھی تیز کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک نیا واپسی فریم ورک تیار کیا گیا ہے اور یورپی سطح پر محفوظ ممالک کی فہرست بھی مرتب کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :یورپی ممالک بھجوانے کے نام پر ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

کوئی شخص قانونی راستوں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے فوری طور پر واپس بھیجنے کی گنجائش بھی اس نظام میں شامل کی گئی ہے۔ ان اقدامات کے بعد یورپی ممالک میں داخلے اور قیام کے قوانین پہلے کے مقابلے میں زیادہ سخت اور منظم ہو جائیں گے۔

editor

Related Articles