یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد خبردار ، ہوشیار، بڑی خبر سامنے آگئی

یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد خبردار ، ہوشیار، بڑی خبر سامنے آگئی

یورپی ممالک میں روزگار، تعلیم یا بہتر مستقبل کے لیے جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ یورپی یونین نے پناہ گزینوں اور نقل مکانی سے متعلق اپنے نئے معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد یورپ جانے کے خواہشمند افراد کے لیے نئے قواعد اور سخت جانچ پڑتال کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق یہ نیا نظام جون 2026 سے مختلف یورپی ممالک میں مرحلہ وار نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد یورپی ممالک میں داخلے کے طریقہ کار کو زیادہ منظم، تیز اور مؤثر بنانا ہے تاکہ غیر قانونی داخلے کو روکا جا سکے اور درخواستوں کے فیصلے بروقت کیے جا سکیں۔

 یہ بھی پڑھیں :یورپی ممالک بھجوانے کے نام پر ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

نئے فریم ورک کے تحت یورپی سرحدوں پر داخلے کے وقت سکیورٹی اور کوائف کی جانچ پہلے سے زیادہ سخت کر دی جائے گی۔ ہر آنے والے شخص کے دستاویزات اور پس منظر کی تفصیلی چھان بین کی جائے گی تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ آیا وہ قانونی طور پر داخلے کا اہل ہے یا نہیں۔

نئے معاہدے میں ایک اہم تبدیلی یہ بھی شامل ہے کہ پناہ کی درخواستوں پر فیصلے اب پہلے کی نسبت زیادہ تیزی سے کیے جائیں گے۔ اس کا مقصد طویل عرصے تک زیر التوا درخواستوں میں کمی لانا ہے تاکہ نظام زیادہ مؤثر ہو سکے۔

 یہ بھی پڑھیں :4 جولائی تک تجارتی معاہدہ کر لو ورنہ بھاری ٹیرف کیلئے تیار ہو جائو ، ٹرمپ کی یورپی یونین کو وارننگ

مزید یہ کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر یورپی شہریوں کی واپسی کے عمل کو بھی تیز کرنے کی شق شامل کی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک نیا مشترکہ نظام اور محفوظ ممالک کی فہرست تیار کی گئی ہے جس کے تحت ایسے افراد کو جلد ان کے آبائی ممالک واپس بھیجا جا سکے گا جو قانونی تقاضے پورے نہیں کرتے۔

حکام کے مطابق یہ نیا نظام یورپی ممالک میں ہجرت کے پورے عمل کو منظم بنانے اور غیر قانونی نقل مکانی پر قابو پانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

editor

Related Articles