ٹیلر سوئفٹ کے شو پر حملے کی سازش ناکام ,نوجوان کو سخت سزا

ٹیلر سوئفٹ کے شو پر حملے کی سازش ناکام ,نوجوان کو سخت سزا

 میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک آسٹرین شہری کو عدالت نے 15 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

21 سالہ ملزم کو گزشتہ سال 2024 میں ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ سے محض ایک روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران اس کے خلاف دہشتگردی سے متعلق سنگین شواہد سامنے آئے، جس کے بعد اس پر مقدمہ چلایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :مہیش بھٹ نے اسلام قبول کیوں کیا؟پوجا بھٹ کا بڑا انکشاف

عدالتی کارروائی کے دوران ملزم نے دہشتگردی سے متعلق الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے جرم قبول کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم اور اس کے ایک ساتھی نے مشرق وسطیٰ میں بھی حملوں کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی گلوکار کا خراج تحسین ،پاکستانی فنکاروں کی عالمی سطح پر پذرائی

حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث ایک ممکنہ بڑے سانحے کو ٹال دیا گیا، جبکہ سکیورٹی اداروں نے اس کیس کو دہشتگردی کے خطرات کے خلاف مؤثر کارروائی کی ایک اہم مثال قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹیلر سوئفٹ دنیا کی مقبول ترین گلوکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور ان کے کنسرٹس میں ہزاروں مداح شرکت کرتے ہیں، جس کے باعث ایسے ایونٹس پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

editor

Related Articles