ایران سے معاہدہ نہ ہوا تو ہم جنگ کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

ایران سے معاہدہ نہ ہوا تو ہم جنگ کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو ہمارے  پاس اتنے ہتھیار اور عسکری وسائل موجود ہیں کہ ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔

سنگاپور میں ہونے والے شنگریلا دفاعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے  کہا کہ امریکی اسلحے کے ذخائر کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے کافی ہیں۔

امریکی وزیرِ دفاع کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کسی بھی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ قریب ہے تاہم ایرانی حکام نے کسی حتمی اتفاقِ رائے کی تصدیق نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ نہیں ہوا، مگر امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں ، جے ڈی وینس

امریکی وزیردفاع  نے کہا کہ خطے میں چین کی فوجی سرگرمیوں اور دفاعی توسیع پر جائز خدشات موجود ہیں تاہم امریکا غیر ضروری محاذ آرائی نہیں چاہتا،  امریکا ایشیاء میں ایسا طاقت کا توازن برقرار رکھنا چاہتا ہے جس میں کوئی بھی ملک، خطے پر اپنی بالادستی مسلط نہ کر سکے۔

امریکی وزیرِ دفاع نے بیجنگ کے ساتھ احترام اور نیک نیتی پر مبنی تعلقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

پیٹ ہیگستھ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اب امیر ممالک کے دفاعی اخراجات کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،  ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ ایک اچھا معاہدہ ہوگا‏۔

editor

Related Articles