یو اے ای میں پٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

یو اے ای میں پٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جون 2026 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت مختلف اقسام کے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

اعلان کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.66 درہم فی لیٹر سے بڑھا کر 3.95 درہم فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول کی نئی قیمت 3.83 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ گزشتہ ماہ یہ 3.55 درہم فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔

فیول پرائس کمیٹی کے مطابق ای پلس 91 پیٹرول کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے اور اب یہ 3.76 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جبکہ مئی کے دوران اس کی قیمت 3.48 درہم فی لیٹر تھی۔

 یہ بھی پڑھیں :عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

دوسری جانب صارفین کے لیے ڈیزل کی قیمت میں کچھ ریلیف دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق ڈیزل 4.69 درہم فی لیٹر کے بجائے 4.33 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جس سے ٹرانسپورٹ اور تجارتی شعبے کو کچھ فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکہ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث متحدہ عرب امارات ہر ماہ ایندھن کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کرتا ہے۔ جون کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے نجی گاڑیوں کے صارفین پر اخراجات کا بوجھ بڑھ سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی تجارتی سرگرمیوں کے لیے کسی حد تک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے کر دیا گیا ہے اور یہ پورے مہینے نافذ العمل رہیں گی۔

editor

Related Articles