یوایفا چیمپیئنز لیگ : پی ایس جی نے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا

یوایفا چیمپیئنز لیگ : پی ایس جی نے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا

یوایفا چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل پیرس سینٹ جرمین نے مسلسل دوسری بار  جیت لیا تاہم پی ایس جی کی تاریخی فتح پر پیرس میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ 

تفصیلات کے مطابق اس میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، مقررہ وقت اور ایکسٹرا ٹائم تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔

آرسنل کی جانب سے میچ کے چھٹے منٹ میں لوکاس ہاروٹز نے گول کیا، دوسرے ہاف میں پی ایس جی کے ڈیبیلے نے گول کرکے میچ برابر کیا۔

یہ بھی پڑھیں :22 برس بعد آرسینل نے انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

 اضافی وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا جس کے بعد پی ایس جی نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ پیرس سینٹ جرمین نے مسلسل دوسری بار چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، گزشتہ سال اس نے فائنل میں انٹر میلان کو شکست دی تھی۔

دوسری جانب پی ایس جی (Paris Saint Germain) کی فتح پر پیرس میں جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا گیا۔

فرانس کے دارلحکومت پیرس میں مظاہرین نے بوتل بم پھینکے اور دکانوں پر حملے کیے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 7 اہلکار زخمی ہوئے، کئی مظاہرین نے کچرے کے ڈبوں اور دیگر سامان کو سڑک پر آگ لگادی، درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں :بارسلونا نے روایتی حریف ریال میڈرڈ کو شکست دے کر لالیگا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پولیس نے مظاہروں کا خدشہ ہونے کے سبب 22 ہزار اہلکار دارلحکومت پیرس میں تعینات کیے تھے تاہم جلاؤ گھیراو نہ روکا جاسکا۔

editor

Related Articles