عامرخان تیسری مرتبہ دولہا بننے کو تیار، دلہن کون؟

عامرخان تیسری مرتبہ دولہا بننے  کو تیار، دلہن کون؟

معروف بھارتی اداکار عامر خان تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ عامر خان آئندہ ماہ اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ شادی کریں گے جو 5 جولائی کو انتہائی نجی اور سادگی سے منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق شادی میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور چند خاص دوست شرکت کریں گے، اور کوٹ میرج یا گھر پر دستخط کے ذریعے یہ رشتہ باقاعدہ طور پر قانونی شکل اختیار کرے گا۔ عامر خان اور گوری سپراٹ گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے ساتھ رہ رہے ہیں اور خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا، “میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے گوری ملی۔ وہ بہترین خاتون ہیں اور میں ان کے ساتھ دلی سکون محسوس کرتا ہوں۔ میری سابقہ بیویوں کے ساتھ بھی میرا رشتہ بہت گہرا تھا لیکن بات نہ بن سکی۔ اب گوری کے آنے سے مجھے لگتا ہے کہ میں مکمل ہوا ہوں۔”

یہ بھی پڑھیں: لیگی رہنما کو اداکارہ سے الجھنا مہنگا پڑگیا، اثاثوں کی تفصیلات بارے درخواست دائر

خیال رہے کہ عامر خان نے گزشتہ سال اپنی سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں میڈیا کے سامنے پہلی بار گوری سپراٹ کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر متعارف کروایا تھا۔

یہ عامر خان کی تیسری شادی ہوگی۔ اس سے قبل انہوں نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی، جو 2002 میں ختم ہوئی۔ ان کے دو بچے جنید اور آئرا ہیں۔ اس کے بعد عامر خان نے 2005 میں ڈائریکٹر کرن راؤ سے دوسری شادی کی، جو 2021 میں ختم ہوئی، اور ان کا بیٹا آزاد ہے جس کی پرورش دونوں والدین مل کر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ لیلیٰ کی شوبز میں دوبارہ انٹری

Related Articles