لیگی رہنما کو اداکارہ سے الجھنا مہنگا پڑگیا، اثاثوں کی تفصیلات بارے درخواست دائر

لیگی رہنما کو اداکارہ سے الجھنا مہنگا پڑگیا، اثاثوں کی تفصیلات بارے درخواست دائر

مسلیم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔

معروف اداکارہ مومنہ اقبال سے تنازع نے لیگی ایم پی اے کو مشکل میں ڈال دیا ، اثاثوں کی تفصیلات کے لیے درخواست میاں آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں ثاقب چدھڑ کے کاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق ثاقب چدھڑ کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس نااہلی کی درخواست پہلے ہی دائر کی جا چکی ہے، اس لیے ان کی رکنیت برقرار رہنے یا نہ رہنے کی جانچ پڑتال کے لیے انتخابی ریکارڈ کا معائنہ ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مومنہ اقبال کی ہراساں کرنے کی شکایت ، این سی سی آئی اے نے رکن پنجاب اسمبلی کو طلب کرلیا

درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رکنِ پنجاب اسمبلی پر ایک خاتون کو مہنگی گاڑیاں، قیمتی تحائف اور جائیداد گفٹ کرنے کے الزامات ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ رکنِ اسمبلی کی مالی شفافیت اور آمدن کا قانونی جائزہ لینا عوامی اہمیت کا معاملہ ہے جبکہ منتخب نمائندے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے قانونی طور پر پابند ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور زیرِ کفالت افراد کے تمام پرانے اور نئے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :مومنہ اقبال نے خاموشی سے نکاح کرلیا

واضح رہے کہ کچھ روز قبل نامور اداکارہ مومنہ اقبال نے لیگی ایم پی اے  کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست دائر کی تھی جس پر تحقیقات جاری ہے۔

editor

Related Articles