انمول پنکی کے خواتین سمیت مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام سامنے آگئے

انمول پنکی کے خواتین سمیت مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام سامنے آگئے

منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خواتین سمیت مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام سامنے آ گئے ہیں جنہیں مفرور قرار دے دیاگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے نئی رپورٹ جمع کرا دی ہے  جس میں ملزمہ کے مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق انمول عرف پنکی کو 12 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا،  گرفتاری کے بعد اس کے 3 سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا، جن میں ذیشان، سہیل اور سمیر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :انمول پنکی کے سہولت کارکون ہیں ؟ ایڈیشنل آئی جی کراچی کا بیان سامنے آگیا

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ انمول عرف پنکی کے مزید 7 قریبی ساتھی تاحال مفرور ہیں اور پولیس نے انہیں سہولت کار قرار دیتے ہوئے مفروروں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق مفرور ملزمان میں فیاض، عاقب، حمزہ، اعزاز، زید اور 2 خواتین صابرہ اور اینا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :انمول پنکی کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفرور خواتین اور دیگر پانچ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں اور جلد ہی پورا نیٹ ورک قانون کی گرفت میں ہوگا۔

editor

Related Articles