انمول پنکی کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

انمول پنکی کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

منشیات فروشی اور قتل کے مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو سخت سیکیورٹی میں مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمہ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق انمول عرف پنکی کو پولیس نے سخت حفاظتی حصار میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس حساس نوعیت کا ہے اور ملزمہ سے مزید تفتیش درکار ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں اور تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ کے مبینہ سہولت کاروں اور رابطوں سے متعلق بھی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

سماعت کے دوران سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے جبکہ عدالت کے اطراف پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات رہی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان، وزارت پاور ڈویژن نے خوشخبری سنا دی

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ انمول عرف پنکی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم ملزمہ سے مختلف پہلوؤں پر پوچھ گچھ کرے گی جبکہ کیس سے متعلق مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن اور انمول عرف پنکی کی گرفتاری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ انمول عرف پنکی کو ہیروئن بنا کر پیش نہ کیا جائے گھروں میں ہمارے بچے اور بچیاں موجود ہیں کوشش ہونی چاہیے کہ کوئی اور پنکی نہ بنے۔

آئی جی سندھ نے انکشاف کیا کہ ملزمہ زیادہ تر لاہور میں مقیم رہی تاہم جب وہ کراچی آئی تو پولیس نے انتہائی مشکل اور پیچیدہ کارروائی کے بعد اسے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ایسے نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس معلومات سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles