کامیاب سفارتکاری ، پاکستان عالمی سیاست کا مرکز بن چکا ، امریکی ناظم الامور

کامیاب سفارتکاری ، پاکستان عالمی سیاست کا مرکز بن چکا ، امریکی ناظم الامور

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت عالمی سیاست کا مرکز بن چکا ہے اور اہم بین الاقوامی معاملات میں اس کی حیثیت پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں ہو گئی ہے ، پاکستان کی فعال سفارت کاری اور ثالثی کی کوششوں نے اسے عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹلی بیکر نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے عبوری معاہدے کے تناظر میں پاکستانی میڈیا اور حکومت کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ذرائع ابلاغ نے پاک امریکا تعلقات اور خطے میں ہونے والی اہم پیش رفت کو ذمہ داری کے ساتھ اجاگر کیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان مثبت ماحول کو فروغ ملا۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکی سفارتخانے میں تقریب، پاکستان اور امریکہ مستقبل میں مِل جُل کر بہت کچھ بنانے جا رہے ہیں،امریکی ناظم الامور

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اس وقت ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ روابط میں حالیہ عرصے کے دوران نمایاں بہتری آئی ہے، جس کے مثبت اثرات خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے درمیان مسلسل رابطے موجود ہیں جس کے باعث مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مؤثر مشاورت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر جاری یہ رابطے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سفارتی پیش رفت، خصوصاً امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردار نے عالمی برادری کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ پاکستان نے مختلف فریقوں کے درمیان رابطوں اور اعتماد سازی میں اہم کردار ادا کیا، جس کے باعث اسے ایک مؤثر ثالث کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 ہہ بھی پڑھیں :وزیر دا خلہ کی برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی ناظم الامورسے ملاقاتیں،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

امریکی ناظم الامور کے مطابق پاکستان کی جغرافیائی اہمیت، علاقائی روابط اور متوازن خارجہ پالیسی اسے عالمی سطح پر ایک کلیدی ملک بناتی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان اور امریکا مستقبل میں بھی مشترکہ مفادات کے شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھیں گے اور خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

editor

Related Articles