وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کل سوئٹزرلینڈ روانگی کا امکان ہے، جہاں وہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کل سوئٹزرلینڈ روانگی متوقع ہے اور وہ امریکا اور ایران مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
دوسری جانب سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی بھی مذاکرات کے لیے آج سوئٹزرلینڈ روانگی متوقع ہے۔
ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ جے ڈی وینس آج سوئٹزرلینڈ جائیں گے، تاہم ان کی روانگی کے وقت کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔