امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے اہم مذاکرات کے لیے ایرانی مذاکراتی وفد سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک پہنچ گیا ہے،یہ مذاکرات آج منعقد کیے جائیں گے اور ان میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف تکنیکی اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایرانی میڈا کے مطابق وفد میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت اہم حکام شامل ہیں، یہ مذاکرات خطے میں کشیدگی میں کمی اور باہمی رابطوں کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان نے بہترین ثالث کا کردار ادا کیا، قطر
ان تکنیکی مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان موجود اختلافی امور کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے، تاکہ مستقبل میں کسی بڑے سفارتی بحران سے بچا جا سکے۔
دوسری جانب پاکستان بھی اس اہم سفارتی عمل میں ثالث کے طور پر شریک ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیربطور ثالث اس مذاکراتی عمل میں شرکت کرینگے وزیر اعظم پہلے ہی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو چکے ہیں۔
Iran’s negotiating team arrived in Zurich, Switzerland. pic.twitter.com/iMxYyxVHz9
— Clash Report (@clashreport) June 20, 2026

