وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا قیام امن کیلئے کردار نوبل انعام سے بھی بڑا ہے، رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا قیام امن کیلئے کردار نوبل انعام سے بھی بڑا ہے، رانا ثنا اللہ

 وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں نے خطے میں امن کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ایران و امریکا کے درمیان حالیہ مفاہمت سے نہ صرف کشیدگی میں کمی آئے گی بلکہ عالمی سطح پر استحکام کی نئی امید بھی پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشیں امن کے فروغ کے لیے غیرمعمولی اہمیت رکھتی ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دنیا کو ممکنہ بڑے تصادم سے بچانے کے لیے سفارتی اقدامات ناگزیر تھے اور پاکستان نے اس حوالے سے مثبت کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے سے خطے میں امن، اقتصادی سرگرمیوں اور ترقی کے نئے امکانات روشن ہوئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :رانا ثناء اللہ نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے بڑا دعوی کر دیا

ایک سوال کے جواب میں جس میں پوچھا گیا کہ کیا پاکستان کی قیادت نوبل امن انعام کی مستحق ہے، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ فیصلہ نوبل کمیٹی کا اختیار ہے تاہم ان کے بقول وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امن کے لیے جو کردار ادا کیا وہ انتہائی اہم اور تاریخی نوعیت کا ہے۔

editor

Related Articles