بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی، نیاٹیل صارفین کو سست انٹرنیٹ کا سامنا

بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی، نیاٹیل صارفین کو سست انٹرنیٹ کا سامنا

پاکستان کی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی نیاٹیل نے اپنے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل کے ایک حصے میں خرابی کے باعث انہیں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ بین الاقوامی کنیکٹیویٹی متاثر ہونے کے باعث صارفین کو ویب براؤزنگ اور دیگر آن لائن سروسز میں سست روی محسوس ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :واٹس ایپ پرصرف غیرقانونی مواد شیئر کرنیوالا ذمہ دار ہے ، گروپ ایڈمن نہیں ، لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

نیاٹیل کے مطابق خرابی دور کرنے کے لیے بحالی کا کام جاری ہے، جبکہ کمپنی کی تکنیکی ٹیمیں اپ اسٹریم فراہم کنندہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ سروس کو جلد از جلد معمول پر لایا جا سکے۔

کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ خرابی کس بین الاقوامی سب میرین کیبل میں پیش آئی ہے، نہ ہی مکمل بحالی کے لیے کوئی حتمی وقت بتایا گیا ہے۔نیاٹیل کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ اس کے مقامی نیٹ ورک میں نہیں بلکہ بین الاقوامی نیٹ ورک انفراسٹرکچر میں پیش آیا ہے، اس لیے صارفین سے درخواست ہے کہ بحالی کا عمل مکمل ہونے تک صبر سے کام لیں۔

یہ بھی پڑھیں:اب پانی ساتھ لے جانے کی ضرورت نہیں؟ حیران کن جیکٹ متعارف

دوسری جانب صارفین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ کام جاری ہے۔

editor

Related Articles