ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ، ابرار احمد نے بھارتی اسپنر ورون چکرورتی کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ، ابرار احمد نے بھارتی اسپنر ورون چکرورتی کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کے اسپنر ابرار احمد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی کی باؤلنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے اور بھارت کے ورون چکرورتی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں ابرار احمد ایک درجہ ترقی پا کر 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

افغانستان کے اسپنر راشد خان 753 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پربراجمان ہیں جبکہ بھارت کے ورون چکرورتی کا تیسرا نمبر ہے ، دیگر پاکستانی بولرز میں محمد نواز 12ویں، فاسٹ بولر سلمان مرزا 20ویں اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی 30ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شان مسعود کو کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ، رضوان و سعود شکیل بھی دستیاب

ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان 848 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں ، جبکہ بھارت کے ایشان کشن نے پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی ہے اور ابھیشیک شرما دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ زمبابوے کے کپتان سکندر رضا پہلے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :قومی کرکٹرز کیلئے منصوبہ تیار ! پاور ہٹنگ ٹریننگ کیلئے امریکا بھیجنے پر غور

editor

Related Articles