چینی شینڈونگ گروپ نے پاکستان کے توانائی شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی

چینی شینڈونگ گروپ نے پاکستان کے توانائی شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی

چینی کمپنی شینڈونگ گروپ نے پاکستان کے توانائی شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے کے لیے طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری کی تجویز دی ہے۔

شینڈونگ گروپ کے چیئرمین ہاؤ جیان شِن نے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی۔

اعلامیے کے مطابق چینی گروپ نے پاکستان میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ، جدید ڈرلنگ ٹیکنالوجی کے استعمال اور آئل فیلڈ آپٹیمائزیشن کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :عوام کے لیے بڑی خوشخبری ، پاکستان میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

ملاقات کے دوران ریفائنری کی اپ گریڈیشن، فلوئڈ کیٹالٹک کریکر یونٹ کی تنصیب اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ چینی کمپنی نے ان شعبوں میں تکنیکی تعاون کی پیشکش بھی کی۔

شینڈونگ گروپ نے پاکستان میں توانائی سے متعلق جدید آلات کی مینوفیکچرنگ سہولت قائم کرنے کی بھی تجویز دی، جس سے نہ صرف مقامی صنعت کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

چیئرمین چینی کمپنی کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ کی توانائی منڈیوں کو بھی ہدف بنایا جا سکتا ہے، جس سے پاکستان کو علاقائی توانائی تجارت میں اہم مقام حاصل ہو سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ملکی توانائی شعبے کیلئے بڑی خوشخبری، سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہو گا اور یہ شراکت داری دونوں ممالک کے لیے اقتصادی ترقی اور توانائی تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

editor

Related Articles