درفشاں سلیم کا رجب بٹ سے شادی کی افواہ پر کرارا جواب

درفشاں سلیم کا رجب بٹ سے شادی کی افواہ پر کرارا جواب

پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، تاہم اس بار وجہ ان کی کسی ویڈیو یا کانٹینٹ کے بجائے ایک جھوٹی شادی کی افواہ بنی۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ رجب بٹ اور اداکارہ درفشاں سلیم خفیہ طور پر ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور جلد شادی کرنے والے ہیں۔ یہ دعویٰ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :حقائق کو مسخ کرنے پر اجے دیوگن کی فلم پر انسانی حقوق کے کارکنوں کی شدید تنقید

بعد ازاں رجب بٹ نے اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اس افواہ کو بے بنیاد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی من گھڑت خبریں پھیلانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

دوسری جانب درفشاں سلیم کی جانب سے بھی اس افواہ پر ردعمل سامنے آیا۔ ان کی میک اپ آرٹسٹ نشوہ انجم نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’کاش یہ خبر دیکھنے اور سننے سے پہلے ہی میری بینائی چلی جاتی۔ اس شخص سے شادی؟ ہرگز نہیں، کبھی بھی نہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں :دلجیت دوسانجھ لاہور کیوں نہیں آ سکتے؟ گلوکار نے اصل وجہ بیان کر دی

اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شدید ردعمل دیا۔ متعدد افراد نے جھوٹی خبروں اور افواہوں کے پھیلاؤ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شخصیات کے بارے میں بغیر تصدیق ایسی کہانیاں گھڑنا غیر اخلاقی عمل ہے۔ درفشاں سلیم کے مداحوں نے بھی اس افواہ پر ناراضی کا اظہار کیا اور سنسنی پھیلانے والے سوشل میڈیا پیجز کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’میں نہ اداکارہ ہوں اور نہ ہی کوئی مشہور شخصیت، لیکن اگر میرا نام بھی اس طرح کسی کے ساتھ جوڑا جائے تو مجھے بھی برا لگے گا۔‘‘

editor

Related Articles