وزیراعظم شہباز شریف آج ایران و ترکیہ کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں پہلے مرحلے میں وزیراعظم ایران جائیں گے، جہاں وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کریں گے ، ان کے ہمراہ اسپیکر ایاز صادق، اسحاق ڈار، عطاء اللّٰہ تارڑ، بلاول بھٹو زرداری ، نیرحسین بخاری اور وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم کا دورہ ترکیہ و ایران : کل سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کرینگے، ترجمان دفتر خارجہ
اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے ، وزیراعظم برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ بھی کریں گے۔
🚨وزیراعظم شہباز شریف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لئے تہران روانہ۔۔۔@CMShehbaz @khamenei_ir pic.twitter.com/ieoriLEVkq
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) July 3, 2026

