پاکستان میں جون سے اگست تک مون سون کی غیر معمولی بارشیں ہوں گی۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جون سے اگست تک ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی غیر معمولی بارشیں ہوں گی۔ پی ایم ڈی کے مطابق اس سال زیادہ تر مقامات پر معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ وسطی اور شمالی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی سندھ میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان بھی غیر معمولی بارشوں کے موسم سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر معیاری نوڈلز کھانے سے 2 بچے جاں بحق
تاہم رواں سال خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں اوسط بارش کا امکان ہے۔ پی ایم ڈی نے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں مون سون کے پہلے مرحلے میں بھاری بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔یہ پیش گوئی شہریوں کیلئے ایک راحت کے طور پر سامنے آئی ہے، جنہیں حالیہ ہفتوں میں شدید گرمی کی صورتحال کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔ اس سے قبل پی ایم ڈی نے پیش گوئی کی تھی کہ پنجاب اور ملک کے بالائی علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران بارش کا امکان ہے۔