موٹر سائیکل کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر! پاکستان میں کاروں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں کمی کی وجہ سے کمپنیاں صارفین کو راغب کرنے کے لیے مختلف مراعات دے رہی ہیں۔
موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی یاماہا نے 20 مئی سے 31 اگست 2024 تک “یاماہا میگا ونر” کے نام سے ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے تحت یاماہا موٹر سائیکل خریدنے والے صارفین دلچسپ انعامات جیت سکتے ہیں جن میں شامل ہیں، جیتنے والے 60 افراد کو نئے اسمارٹ فونز ملیں گے، 30 کو عمرہ ٹکٹ اور 300 کو چھ ماہ کے لئے ایندھن کارڈ ملیں گے ، جس سے ان کے سفری اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔ اس سے قبل مارچ میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ صارفین یاماہا وائی بی آر 125 جی 12 ماہ کے آسان اقساط پلان پر بغیر کسی سود کے خرید سکتے ہیں جس کی ماہانہ قسط29 ہزار روپے ہوگی۔

