یوٹیوب نے اپنے شارٹس پلیٹ فارم میں نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں، جن کا مقصد کریئیٹرز کو ویڈیوز کے ساتھ ساتھ تصاویر کے ذریعے بھی زیادہ مؤثر انداز میں اپنی کہانیاں اور مواد پیش کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
کمپنی کے مطابق اب صارفین یوٹیوب شارٹس میں زیادہ سے زیادہ 10 تصاویر پر مشتمل کیروسل پوسٹس شیئر کر سکیں گے، جنہیں ناظرین سوائپ کر کے دیکھ سکیں گے۔ ہر تصویر پر اپنی مرضی کا ٹیکسٹ شامل کرنے کے ساتھ ساتھ 15 سیکنڈ تک کا بیک گراؤنڈ
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ میوزک کے لیے کریئیٹرز یوٹیوب کے لائسنس یافتہ میوزک کیٹلاگ، یوٹیوب آڈیو لائبریری اور جہاں دستیاب ہو ڈریم ٹریک سے بھی گانے منتخب کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق اس اپ ڈیٹ کا مقصد شارٹس فیڈ میں ویژول اسٹوری ٹیلنگ کو مزید بہتر بنانا ہے، تاکہ کریئیٹرز تصاویر کی مدد سے بھی اپنی بات مؤثر انداز میں ناظرین تک پہنچا سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ موسیقاروں کو بھی اپنی موسیقی زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچانے اور نئی آڈینس حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ نیا فیچر یوٹیوب شارٹس کو انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کے مزید قریب لے آتا ہے، جہاں تصاویر پر مبنی کیروسل پوسٹس پہلے ہی صارفین میں مقبول ہیں۔ اب مختلف پلیٹ فارمز پر بیک وقت مواد شیئر کرنے والے کریئیٹرز کے لیے بھی ایک جیسا فارمیٹ استعمال کرنا مزید آسان ہو جائے گا۔