پراپرٹی مالکان کے لیے اہم خبر، فرد، انتقال اور رجسٹری کی نئی فیسیں مقرر

پراپرٹی مالکان کے لیے اہم خبر، فرد، انتقال اور رجسٹری کی نئی فیسیں مقرر

پنجاب حکومت نے لینڈ ریکارڈ سے متعلق مختلف خدمات کے سروس چارجز میں ردوبدل کرتے ہوئے نئی فیسوں کا فوری نفاذ کر دیا ہے۔ نئے نرخوں کا اطلاق صوبے بھر کے تمام لینڈ ریکارڈ سینٹرز اور متعلقہ دفاتر میں فوری طور پر ہوگا، جہاں شہریوں کو اب انہی فیسوں کے مطابق خدمات فراہم کی جائیں گی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فرد، انتقال اور گرداوری کی ایکسپریس کاپی حاصل کرنے کے لیے 4 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ انہی دستاویزات کی عام کاپی کے حصول کے لیے 900 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

حکومت نے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی فیس 800 روپے مقرر کی ہے جبکہ نقلِ اراضی ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو 5 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اسی طرح رجسٹرڈ ڈیڈ (Registered Deed) کی مصدقہ کاپی حاصل کرنے کی فیس 1400 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے ایران کیساتھ جنگ بندی ختم کرنے کا بڑا اعلان کر دیا

حکام کا کہنا ہے کہ نئی فیسوں کا نفاذ فوری طور پر عمل میں آ گیا ہے اور تمام لینڈ ریکارڈ سینٹرز اراضی ریکارڈ دفاتر اور متعلقہ سروس مراکز کو نئی فیسوں کے مطابق خدمات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے لینڈ ریکارڈ کے نظام کو مزید مؤثر شفاف اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مختلف اصلاحات پر بھی کام جاری ہے۔ اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن، آن لائن ویری فکیشن، ای رجسٹری، ای اسٹامپنگ اور دیگر ڈیجیٹل سہولیات کے ذریعے شہریوں کو تیز رفتار اور شفاف خدمات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 نئی فیسوں کے نفاذ سے شہریوں کو اراضی ریکارڈ سے متعلق خدمات کے اخراجات کا پیشگی اندازہ ہو سکے گا تاہم انہوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ فیسوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ سروس کے معیار شفافیت اور بروقت فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اراضی ریکارڈ سے متعلق کسی بھی خدمت کے حصول کے لیے صرف سرکاری لینڈ ریکارڈ سینٹرز یا مجاز دفاتر سے رجوع کریں اور مقررہ سرکاری فیس ہی ادا کریں تاکہ کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی یا اضافی وصولی سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles