کرک میں تفریحی سرگرمیوں پر 30 روز کے لیے پابندی

کرک میں تفریحی سرگرمیوں پر 30 روز کے لیے پابندی

ضلعی انتظامیہ نے حالیہ غیر معمولی بارشوں کے باعث ضلع کرک کے تمام ڈیموں پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کی تفریحی سرگرمیوں پر 30 روز کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پابندی کے دوران کشتی رانی، مچھلی پکڑنے اور ڈیموں پر ہونے والی دیگر تفریحی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی کی قوم پرستی پر اختلاف، تحریک انصاف کے برطانیہ میں بڑے سپورٹر وقاص چوہان نے نظریاتی اختلافات پر پارٹی چھوڑ دی

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے ہدایت پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles