آج رات ایران پر دوبارہ حملہ کیا جاسکتا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

آج رات ایران پر دوبارہ حملہ کیا جاسکتا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے روزانہ کی بنیاد پر معاہدے کی خلاف ورزیاں کی ہیں ،ایران مشرق وسطی میں اب کسی کو تنگ نہیں کرے گا ،ایران کا رویہ بہت برا ہے ہم نے وہی کیا جو 47 سال سے ہورہا ہے ۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ استعمال کرچکے ہوتے ،ایران کے ساتھ ڈیل کی بات وقت کا ضیاع ہے ہوسکتا ہے کہ آج پھر ایران پر حملہ کریں ۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ نے ایران کیساتھ جنگ بندی ختم کرنے کا بڑا اعلان کر دیا

امریکی صدر نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے آج رات ایران پر حملہ ہوجائے ،ایران کے ساتھ جنگ بندی اب ختم ہوچکی ہے،ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

تفصیل شامل کی جارہی ہے

editor

Related Articles