نہ اپنا ایئرپورٹ، نہ الگ کرنسی، پھر بھی دنیا کی مضبوط ترین معیشت رکھنے والا ملک

نہ اپنا ایئرپورٹ، نہ الگ کرنسی، پھر بھی دنیا کی مضبوط ترین معیشت رکھنے والا ملک

یورپ کے وسط میں واقع لیختینستائن رقبے اور آبادی کے لحاظ سے دنیا کے چھوٹے ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے، تاہم خوشحالی، امن اور مضبوط معیشت کے باعث اس کا شمار دنیا کے کامیاب ترین ممالک میں کیا جاتا ہے۔

یہ ملک سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع ہے اور اس کی آبادی تقریباً 40 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ لیختینستائن کا اپنا کوئی کمرشل ایئرپورٹ نہیں۔ یہاں آنے والے مسافر عموماً سوئٹزرلینڈ یا آسٹریا کے ہوائی اڈوں پر اترنے کے بعد سڑک یا ریل کے ذریعے ملک میں داخل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وہ ریلوے اسٹیشن جو ایک طالبہ کے لیے کھلا رکھا گیا؟ حقیقت کیا ہے؟

لیختینستائن اپنی الگ کرنسی بھی استعمال نہیں کرتا، بلکہ یہاں سرکاری طور پر سوئس فرانک رائج ہے۔ چھوٹے رقبے کے باوجود ملک کی معیشت انتہائی مضبوط سمجھی جاتی ہے۔ بینکنگ، جدید صنعتیں، ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ اور عالمی مالیاتی خدمات اس کی آمدنی کے بڑے ذرائع ہیں، جن کی بدولت یہاں کے شہری دنیا کے بلند ترین معیارِ زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

امن و امان کے لحاظ سے بھی لیختینستائن دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ پورے ملک میں سو سے بھی کم پولیس اہلکار خدمات انجام دیتے ہیں، جبکہ جرائم کی انتہائی کم شرح کے باعث بعض اوقات جیلوں میں قیدیوں کی تعداد دس سے بھی کم رہ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :17 سال بعد زمین سے نکلنے والے سکیڈا کی زندگی کا حیرت انگیز راز

رپورٹس کے مطابق، لیختینستائن کا شاہی خاندان دنیا کے امیر ترین شاہی خاندانوں میں شمار ہوتا ہے، اور اس کی مجموعی دولت برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس کی دولت سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ غیر معمولی خوشحالی کے باوجود لیختینستائن کے بیشتر شہری سادہ، پُرسکون اور نجی طرزِ زندگی کو ترجیح دیتے ہیں اور دولت کی نمائش سے گریز کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :موت سے پہلے انسان کن کیفیات سے گزرتا ہے؟برطانوی نرس کے مشاہدات سامنے آگئے

لیختینستائن اس بات کی ایک مثال ہے کہ ترقی اور خوشحالی صرف بڑے رقبے یا زیادہ آبادی کی مرہونِ منت نہیں، بلکہ مؤثر حکمرانی، مضبوط معیشت اور امن و استحکام بھی کسی ملک کو دنیا کے کامیاب ترین ممالک میں شامل کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles